زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے سرگرم کارکن بالخصوص بچوں کے حقوق کے محافظ کے طور پر جاننے والے زہرہ صیادی کو منگل، کو ایک سال کی سزا کاٹنے کے لیے ایون جیل منتقل کر دیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ زہرہ کی قید کی سزا پر عملدرآمد اس وقت عمل میں آیا جب وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور زیر علاج تھیں۔ 26 دسمبر 2018 کو زہرہ کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔پچھلی دہائی کے دوران، اس نے “بغیر پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بچوں” کے معاملے پر عوام کی توجہ پر ایک اہم اثر ڈالا ہے۔

وہ خاص کر کردستان اور مقبوضہ بلوچستان میں سماجی اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں میں پیش پیش تھیں ـ

واضح رہے کہ ایران میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکنوں کو کئی مشکلات کا سامنا ہے خاص کر وہ کارکن جو کردستان اور بلوچستان میں سماجی کاموں کے علاوہ انسانی حقوق کے لیئے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ـ