پنجگور + دکی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے دو مختلف شہروں پنجگور اور دکی سے دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان خدابادان میں ایک شخص کی لاش برآمد جنہیں پولیس نے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جہاں انکے شناخت جیب سے نکلنے والے لوکل سرٹیفکیٹ سے شامیر ولد یاسین سکنہ پروم کلیری سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق لاش سراوان خدابادان میں ایک خشک تالاب سے برآمد ہوئی ہے جو نشے کی عادی تھا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
دریں اثناء دکی کی سب تحصیل تلاو کے علاقے تلاو دامان سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے۔لیویز رسالدار اسرار احمد ترین کے مطابق لاش کی شناخت شراف الدین غورنی لونی کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کرکے مقتول کو قتل کیا گیا ہے۔
شراف الدین لونی کا زمین کے تنازعے پر قبائلی جھگڑا چل رہا ہے۔لاش کو دکی ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔لیویز نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔