لسبیلہ (ہمگام نیوز) بی ایس یف نے پارٹی کے سینئر رکن سخی ساوڑ کی جبراً گمشدگی کیخلاف لسبیلہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کی جانب سے میڈیا پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انکی پارٹی کے سینئر رُکن سخی ساوڑ کی جبراً گمشدگی کیخلاف اور بازیابی کیلئے 16 جون بروزِ جمعہ پریس کلب لسبیلہ حب پر شام کے چار بجے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
جاری اعلامیہ میں تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں سے بھرپور شرکت کی درخواست کی گئی ہے تاکہ سخی ساوڑ کی باحفاظت بازیابی ممکن ہو سکے۔