بولان (ہمگام نیوز) مچھ کے قریب سیاحتی مقام سے تین افراد کی گولیوں سے چلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں دو کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے پہاڑی شہر بولان کے علاقے مچھ کے قریب سیاحتی مقام قابوئی سے تین افراد کی گولیوں سے چلنی لاشیں ملی ہیں۔

ایدھی کے مطابق لاشوں میں دو کی شناخت انکی جیبوں سے ملنی والی شناختی کارڈوں سے کی گئی ہے جن میں عبدالصمد ولد حاصل خان سکنہ خالق آباد منگوچر قلات اور مختیار جان ولد سید بہرام خان سکنہ خالق آباد منگوچر قلات شامل ہیں جب کہ دیگر ایک کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

لاشوں کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان میں دو مسلح افراد شامل ہیں تاہم آخری اطلاعات تک انکے قتل کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔