سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںبارکھان میں موٹرسائکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق

بارکھان میں موٹرسائکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق

بارکھان (ہمگام نیوز) بارکھان میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بارکھان کے ہن ندی کے قریب کچھی سڑک پر بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر دو افراد جو موٹر سائکل پر سوار تھے دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مدو خان کمالانی شاہیجہ اور سلمان ٹینگیانی کے نام سے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ صبح نو بجے ہوا اور لاشیں واردات پہ پڑی رہی لیکن کوئی ایمبولینس یا سرکاری گاڈی دستیاب نہیں ہوئی لاشوں کو پرائیویٹ گاڈی میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز