دکی (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جا نے سے 2کان کن پھنس گئے ہیں جبکہ 6پھنسے کارکنوں کو نکا لنے کی کوشش میں بے ہو ش ہو گئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تا ہم آخری اطلاع تک کان میں پھنسے 2کانکنوں کو نہیں نکا لا جا سکا ۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دکی میں معراج ایریا میں واقع کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دوکانکن احمد اور عبیداللہ کان کے اندر پھنس گئے ہیںمائنز لیبر فیڈریشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری مجید شاہ کے مطابق پھنسے ہوئے کانکنوں کو ریسکیو کرنے کے لئے جانے والے چھ کانکن زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

بے ہوش ہونے والے کانکن سول ہسپتال دکی منتقل کردئیے گئے۔متاثرہ کان میں دو کانکن شام چھ بجے سے تاحال پانچ گھنٹے گزرنے کے باجود پھنسے ہوئے ہیں۔پھنسے ہوئے کانکن دوہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔کان میں پانچ سو فٹ کے بعد زہریلی گیس موجود ہے۔زیریلی گیس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔تاحال امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔