کوئٹہ (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی شال زون نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید ماسٹر نزیر مری کو خراج عقید پیش کرنے کے لئے 19 جون کو شال میں ریفرنس منعقد کیا جائےگا۔ وہ نواب مری کے قریبی ساتھی اور گھریلو نائب کے طور پر جانے جاتے تھے اور پیشے کے لحاظ سے استاد تھے جنہونے 30 سال طلبا کی رہنمائی کی اور اسی راہ میں قربان ہوئے۔ وہ آخری وقت تک گورنمنٹ ہائی اسکول کلی شیخان کے سیکنڈ ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

 اعلامیہ میں مزید کہا کہ بلوچ معاشرے میں استاد کو بلند و بالا مقام حاصل ہے جن کی محنت اور کاوشوں سے بلوچ طلبا تعلیم کے زیور سے آرستا ہیں مگر جس طرح بلوچستان کو کالونی طرز چلایا جا رہا ہے، بلوچستان کی معدنیات کو لوٹا جا رہا ہے، بلوچ زبان و ثقافت کو مسخ کیا جا رہا ہے بلکل اسی طرح بلوچ طلبا، سیاسی کارکنا، ادیب، شاعر اور اساتزہ کرام کا بیدردی سے قتل کیا گیا۔ انہی اساتزہ میں شہید نزیر مری کا شمار ہوتا ہے جنہوں 30سال طلبا کی رہنمائی کی ، انہیں کئی بار حبس بے جا رکھا گیا۔ 19 جون 2013 کو ماسٹر نزیر مری جب ڈیوٹی کے لئے اسکول کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں ہی نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا جن کی جسد خاکی کو شیخان کے قبرستان میں آسودہ خاک کیا گیا۔

اعلامیے کے آخر میں کہا گیا کہ نیشنل ڈیموکریٹ پارٹی شال زون انکے مستقل مزاجی قوم پرستانہ سوچ اور تعلیم دوستی کو قدر کے نگاہ سے دیکتھے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔