کراچی (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) جانب سے میڈیا کو جاتی اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سمی دین بلوچ کی ہمراہی میں ان کے والد لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 14 سال کا طویل عرصہ مکمل ہونے اور ان کے ساتھ دیگر تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے کے غرض سے عیدالاضحیٰ کے پہلے دن کراچی میں ایک عظیم الشان ریلی (Grand Rally) کے انعقاد کا اعلان کرتے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ تمام لاپتہ افراد فیملیز سے درخواست ہے کہ وہ آئیں اس ریلی میں شریک ہوں اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں وگرنہ ان کی خاموشی ان کے پیاروں کے مسخ شدہ لاشوں کی صورت میں جس طرح پہلے ملتی آئی ہے آئندہ بھی اسی طرح سے ملے گی، تو اس لئے آئیں اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں یہی وہ ایک واحد راستہ ہے۔تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔