کوئٹہ (ہمگام نیوز) جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ریڈ زون کی جانب جارہی تھی جسے پولیس اور انتظامیہ نے روک لیا۔

مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوںمیں اضافہ کیا جائے اور جونئیر ٹیچرز کو اپ گریڈ کیا جائے اس کے علاوہ 3ہزار بند سکولوںکو فعل بنایا جائے۔

جونئیر ٹیچرز گزشتہ کئی عرصے سے اپنے مطالبات کے حق کے لئے سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت نے تا حل انکے مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیںاٹھایا جس کی وجہ سے ان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں مظاہرین بعد میں اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے مر امن طور منتشر ہوگے۔