دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلیدہ سے معصوم بچہ پاکستان آرمی کے ہاتھون لاپتا،کیچ سے آج لاپتا...

بلیدہ سے معصوم بچہ پاکستان آرمی کے ہاتھون لاپتا،کیچ سے آج لاپتا بچوں کی تعداد چار ہوگئی

کیچ (ہمگام نیوز) بلیدہ سے ایک معصوم بلوچ بچے کو پاکستانی آرمی نے اغواء کرکے لاپتا کردیا ہے۔ کیچ سے آج لاپتہ بچوں کی تعداد چار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کیچ کے نواحی علاقے بلیدہ گلی علی جان بازار سے پاکستان آرمی نے ایک معصوم بلوچ بچہ مسلم ولد عارف غلام کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتا کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق معصوم بچہ عارف کو اس وقت اغواء کرکے لاپتا کیا گیا جب وہ اپنی دکان پر بیٹھے تھے اور انہیں شدید تشدد کے بعد گاڈی میں ڈال کر لے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ کیچ سے آج لاپتا ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بھی تربت شہر سے تین بلوچ طالب علم بچوں کی پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبراً گمشدگی کی تفصیل موصول ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز