یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںجالیک میں فائرنگ، بلوچ شہری قتل

جالیک میں فائرنگ، بلوچ شہری قتل

جالیک (ہمگام نیوز) گولشن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز شام 24 جون کو شام کے وقت جالک شہر میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا۔

جانبحق ہونے والے اس بلوچ شہری کی شناخت 20 سالہ فرامرز رئیسی ولد امان اللہ کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ شہر جالک کے علاقے کوہکان کا رہائشی ہے ـ

 رپورٹ کے مطابق فرامرز رات 12 بجے کے قریب موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ اسے دوسرے موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر دی ، دل اور گردے میں دو گولیاں لگنے سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز