یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوہلو، خسرے سے ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے جان کی...

کوہلو، خسرے سے ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے

کوہلو (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کوہلو میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی جہاں ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے خسرے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوہلو کے نواحی علاقوں سمیت شاہیجہ آباد میں خسرے کی وبا بے قابو ہوگئی جس کے باعث شاہیجہ آباد میںدو ہفتتوںکے دوران ایک ہی خاندان کے کے رہائشی لال محمد مہاجر کے کمسن 2 پوتے اور1 پوتی خسرہ کے باعث جاں بحق ہوئے۔

ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کوہلو ڈاکٹر عطا اللہ مری کے مطابق کوہلو 15 اور 16 جون کو متعلقہ خاندان کے دو بچے جبکہ آج تیسرے بچے کا خسرہ کے باعث انتقال ہوا ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے متعلقہ علاقے میں خسرہ سے بچاو کے تین روزہ خصوصی مہم چلائی ہے مہم کے دوران 15 سال سے کم عمر کے 118 بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکینو ں کا کہنا ہے کہ کوہلو کے دوردراز علاقوں میں صحت کی سہولیات شدید فقدان ہے لوگوں کو میلوں میلوں دور ہسپتالوں تک پہنچ پاتے ہیں خسرے کی وبا پچھلے دس ماہ سے پھیلی ہے تاہم حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں خسرے کی وباﺅ سے بچاﺅ کے لئے لوگوں میں شعور وآگاہی کی بھی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز