سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںتمپ: دشمن کی چوکی پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا ،بی...

تمپ: دشمن کی چوکی پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا ،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 3 جولائی کی شام سات بجکر پچاس منٹ پر ضلع کیچ کے علاقے تمپ اپسی کہن دُزراہ میں کلبر ماتبند کے ساتھ قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے سے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ اسکے بعد چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کو مزید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستا ں لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز