سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںسالم بلوچ کو فوری منظرِ عام پر لاکر رہا کیا جائے۔ ایچ...

سالم بلوچ کو فوری منظرِ عام پر لاکر رہا کیا جائے۔ ایچ آر سی پی تربت

کیچ (ہمگام نیوز) انسانی حقوق کمیشن پاکستان مکران ریجنل آفس تربت کے ترجمان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہیکہ سالم بلوچ کی ماورائے آئین و عدالت اغوا اور جبری گمشدگی کو ایک غیر آئینی ، غیر قانونی ، غیر انسانی اور وحشیانہ عمل ہے، جسکی ایچ آر سی پی شدید مذمت کرتی ہے اور اُن کی فوری بازیابی اور رہائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سالم بلوچ ولد عبدالستار ساکن کہدہ یوسف محلہ آپسر تربت ضلع کیچ، بلوچستان کو منگل کی الصبح سویرے 4:30 بجے لگ بھگ انکے گھر سے ماورائے آئین و قانون اغوا کر کے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ اغوا کرنے والی طاقتوں کا یہ عمل حیران کن بھی ہے اور افسوس ناک بھی ، کیونکہ سالم بلوچ ایک پر امن شہری، پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے تاریخ کے ایک سابقہ طالب علم، اور ایچ آرسی پی ، ریجنل آفس ، تربت مکران کے ایک مخلص کارکن ہیں، جن کا کسی بھی غیر قانونی یا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، اور اب تک ان کا کوئی قابل اعتراض عمل بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ ایسے حالات میں اُن کا ماورائے آئین و عدالت اغوا اور جبری گمشدگی نہ صرف خود پاکستان کے آئین و قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر ، عالمی عدالت انصاف کے آئین ، اور انسانی حقوق کے عالمی منشور کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہیکہ ایچ آری پی ریجنل آفس تربت مکر ان پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ سالم بلوچ چونکہ بے قصور اور بے گناہ ہیں ، اور ان کے کسی بھی غیرقانونی اور غیر آئینی عمل کا ثبوت نہیں ملا ہے، اس لئے انہیں فوری طور پر بازیاب اور رہا کیا جائے اور اگر ان کے بارے میں کوئی شک یا الزام ہے تو انہیں کسی کبھی ، قانونی اور سیول عدالت کے سامنے لایا جائے تاکہ اگر مذکورہ شبہ یا الزام ثابت ہوجائے تو انہیں آئین و قوانین کے مطابق سزادی جائے ، اور اگر شک یا الزام ثابت نہ ہو، تو انہیں بری کیا جائے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ایچ آر سی پی ، ریجنل آفس تربت مکران بلوچستان کے نذدیک ملکی اور بین الاقوامی آئین و قوانین کے مطابق کسی بھی شخص، گروہ یا ادارے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی شہری کو ماورائے آئین و عدالت اغوا کر کے جبری طور پر لا پتہ کرے۔ لہذا جس شخص، گروہ یا ادارے نے سالم بلوچ کو ماورائے آئین و عدالت اغوا کر کے جبری طور پر لا پتہ کر دیا ہے، اسے چاہیے کہ انہیں بلا تاخیر بازیاب اور رہا کرے اور آئندہ اس قسم کے غیر آئینی، غیر قانونی ، غیر جمہوری اور غلط عمل سے پر ہیز کرے ، تا کہ ملک وقوم بد نامی سے محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز