چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان : پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ایک افیسر...

زاہدان : پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ایک افیسر سمیت سپاہی ہلاک

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ 7 صبح نامعلوم مسلح افراد نے زاہدان کے تھانے نمبر 16 پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا ـ رپورٹ کے مطابق زاہدان میں تصادم کا آغاز آج صبح تقریباً 7 بجکر 15 منٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے پولیس اسٹیشن 16 پر حملے سے ہوا۔

 بتایا جاتا ہے کہ پہلے دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور پھر فائرنگ کی آوازیں آئی جو کہ پوری صبح تک جاری رہی ـ اس دوران زاہدان کے تمام شاہراؤں کو بند کر دیا گیا جس میں “آزادگان، مدنی، رازی ، مہر، توحید” شاہراؤں کو بلاک کر دیا گیا ـ

تفصیلات کےطابق تھانہ 16 پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد، بلوچستان کے پراسیکیوٹر نے بیان جاری کیا ہے کہ اس حملے ایک پولیس افسر لیفٹیننٹ علی کیخا جبکہ ایک سپاہی مبین رشیدی ہلاک ہوگیا ہے ـ جبکہ قابض ایرانی میڈیا ایرنا نے رپورٹ جاری کیا ہے کہ اس حملے میں چار مسلح افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں تاہم علاقائی ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوچکی ہے ـ

 واضح رہے کہ تھانہ 16 وہ جگہ ہے جہاں 30 سمتمبر 2022 کو زاہدان کے خونی جمعہ کا واقعہ رونما ہوا جو کہ قابض سیکورٹی فورسز اور آرمی اہلکاروں نے فائرنگ ا کرکے سو سے زائد بلوچ شہریوں کو شہید کردیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز