چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںسبی وگردونواح میں بارش، سٹرکیں، گلی، محلے ندی نالوں میں تبدیل

سبی وگردونواح میں بارش، سٹرکیں، گلی، محلے ندی نالوں میں تبدیل

سبی( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سبی وگردونواح میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری موسم خوشگوار ہوگیا رات بھر ہونے والی بارش کی وجہ سے سٹرکیں ندی نالوں میں تبدیل مین نالے کا پانی گھروں میں داخل صفائی کی ابتر صورتحال سے شہری مشکلات کا شکار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے گرمی کا روز ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوگیا دوسری جانب سبی میں رات بھر ہونے والی بارش کی وجہ سے الہ آباد روڈ سمیت کئی سٹرکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگیا جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوآر ہسپتال بھی جھیل کا منظر پیش کرنے لگاجس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،مین نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالہ کا پانی کئی جگہ سے اوور فلور ہو گلیوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے عوام مسائل شکار ہوئے شہر سمیت گردونواح میں صفائی کی ابتر صورت حال سے بھی عوام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبی کے مین نالوں کی صفائی فوٹو سیکشن تک محدود نہ رکھی جائے بلکہ آلہ آباد کے علاقہ میں مین نالے کی صفائی مہم بہتر انداز سے کی جائے اور بارش کا جمع ہونے والی پانی بھی ہنگامی بنیاد وں پر نکلنے کے لئے میونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایات دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز