سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںکیچ سے 2 مقامی بلوچ لاپتا

کیچ سے 2 مقامی بلوچ لاپتا

کیچ (ہمگام نیوز) تمپ اور بلیدہ سے دو معصوم مقامی بلوچوں کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ میں دازن کے مقام پر پاکستانی فورسز نے رات گئے 1 بجے فورسز نے فاروق ولد حمید کو اغواء کرکے جبراً لاپتا کردیا۔

دریں اثناء بلیدہ سے بھی نوجوان لاپتا ہوگیا ہے جس کی شناخت محبوب علی ولد رسول بخش سے ہوئی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق وہ رواں مہینے کی چھ تاریخ کو لاپتا ہوئے۔

اہلخانہ کے بقول وہ تربت سے بلیدہ کی جانب آرہے تھے کہ لاپتا کیے گئے اور وہ انکی بازیابی کی درخواست کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز