خضدار (ہمگام نیوز) خضدار یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے پرچوں کا بائیکاٹ، انتظامیہ نے کیمپس میں قابض ریاستی فورسز کو طلب کرلیا، ریاستی فورسز نے احتجاج کرنے والے متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار نے کنٹرولر امتحانات سے متعلق طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان معاہدے کی تکمیل نہ ہونے پر طلبہ کی جانب سے جاری پرچوں کے بائیکاٹ کیخلاف کیمپس میں قابض پاکستانی فورسز کو طلب کرلیا گیا۔
خضدار یونیورسٹی کیمپس میں فورسز نے احتجاج کرنے والے متعدد طلباءکو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔