کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے نواحی علاقے رئیس توخ اور گردو نواح میں مقیم مقامی آبادیوں پر آج صبع پاکستانی فوج نے ایک وسیع آپریشن کا آغاز کیا۔
ترجمان کے مطابق بی ایل ٹی کے ساتھیوں نے عام لوگوں کے دفاع کیلئے مزکورہ علاقوں میں پہنچ کر فورسز کے حملے کو پسپاء کردیا۔ دن بھر جاری رہنے والے جھڑپوں میں دس اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور اطلاعات کے مطابق بارہ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ جبکہ بی ایل ٹی کے ساتھیوں نے دو فوجی گاڈیوں کو بھی تحویل میں لیکر نظر آتش کردیا۔
میران بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کے دفاع میں ہر محاذ پر دشمن کے مقابلے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر بدمعاشی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔