چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںژوب میں فوجی چاؤنی پر حملہ،9 اہلکار ہلاک،15 زخمی،5 حملہ آور بھی...

ژوب میں فوجی چاؤنی پر حملہ،9 اہلکار ہلاک،15 زخمی،5 حملہ آور بھی مارے گئے

ژوب (ہمگام نیوز) گیریژن کے مقام پر واقع پاکستان آرمی کی چاؤنی پر حملے میں کم از کم 9 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جب کہ 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق رات گئے فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح دیر تک جاری رہا۔

پانچ حملہ آوروں پر مشتمل ایک گروپ چاؤنی میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے تاہم چاؤنی میں گھسنے سے قبل ہی فائرنگ کے تبادلے میں 3 موقع پر ہی مارے گئے ہیں جب کہ دیگر 2 کو آبادی کے اندر مار دیا گیا۔

مقامی لوگوں کے بقول پاکستان آرمی نے چاؤنی سے اپنے گولوں اور فائرنگ کا رُخ مقامی آبادی کی جانب کیا جس سے دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک مسافر بس بھی فائرنگ کی زد میں آئی جس میں سوار خاتون جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

حملے کی زمےداری مزہبی تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز