سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں قائم وی بی ایم پی کیمپ کو 5115 دن ہوگئے

کوئٹہ میں قائم وی بی ایم پی کیمپ کو 5115 دن ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ جبری لاپتہ افراد و شہداء کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5115 دن ہوگئے۔

گوادر سے حق دو تحریک کے رہنماؤں زاہد حیدر بلوچ عبداللہ بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ بلوچستان پر پاکستانی قوتوں نے صرف چین ہی نہیں لوٹا بلکہ انہیں مزید سفاک بنا دیا ہے جس کا وحشیانہ مظاہرہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ جنگی قوانین و اصولوں کو پامال کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی فوجی کارروائیوں میں لائی جانے والی شدت کی صورت میں کیا جا رہا ہے ان فوجی کارروائیوں میں عام بلوچ آبادیوں پر بہیمانہ بمباری گھروں کو نظر آتش کرنا عورتوں بچوں بوڑھوں سمیت نہتے بلوچوں کو وحشیانہ شدت کا نشانہ بنانا اور انہیں اٹھا کر جبری غاہب کرنا پھر انکی تشدد زدہ مسخ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے ویرانوں میں پھینکنا اور اپنے زرخرید کارندوں کے ذریعے بلوچ طلباء نوجوانوں سیاسی کارکنوں دانشوروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنا جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلہ کا نام دیکر شہید کرنا اور دیگر بلوچ کش اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کی ان سفاکانہ کاروائیوں کو پوری دنیا جنگی جرائم تسلیم کرتے ہوئے اس کی فوری روک تھام زور دے رہی مگر ریاستی فورسزز اور حکمران قوتیں بلوچ پرامن جدوجہد کی کامیابیوں کے صدمے سے اس قدر بہری ہو چکی ہے کہ انہیں روکنے والی کوئی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے اس فوجی کارروائیوں میں مکران کو شدید نشانہ بنایا جا رہا ہے یہی کیفیت اگرچہ کوہلو ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بر کی ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے مکران میں بلا توقف پے در پے فوجی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جس میں فضائی بمباری اور زمینی کاروائی دونوں ذرائع کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز