کوئٹہ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
سیلابی ریلے کی زد میں آکر 50 سے زائد کچے مکانات گر گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہوئے۔ بسیمہ میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، ڈیرہ مراد جمالی میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیرہ سے ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے کشمور جانے والی سڑکیں بند ہیں۔
ایکسین ایری گیشن کے مطابق ناڑی بینک سے 32 ہزار کیوسک اور دریائے گھگی سے 6 ہزار 612 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جبکہ ربی کینال سے 2ہزار کیوسک سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے۔