پنجگور/ لورالائی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور میں چار روزقبل دریائے رخشان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش کلگ کے علاقے درادک سے برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں چار روز قبل عیسئی اور تسپ کے درمیانی علاقہ سیڈے سر، میں دریائے رخشان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بلیدہ کے رہائشی صغیراحمد ولد فقیر کی لاش کلگ کے علاقے درادک سے برآمد ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ صغیر احمد کے سیلابی ریلے میں بہنے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی اور ایک شخص اسے بچانے کی کوشش میں دوڑرہا تھا تاہم وہ ناکام رہا سیلابی ریلا اسے بہا کر لے گیا جس کے بعد ورثا نے مرحوم کی لاش کو تلاش کرنا شروع کردیا اور وہ درادک کے مقام پر صغیر کی لاش کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے ۔

دوسری جانب لورالائی میں شمسی کا فریم گر نے سے ایک بچی جاں بحق دوسری زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو لورالائی کے علا قے کلی سگھر میں شادی کی تقریب کے دورانتیز ہوا چلنے کے دوران شمسی کا فریم گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔ لاش اور زخمی کوفوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی کو مزید علا ج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔