زاہدان/ سنندج ( ہمگام نیوز ) گزشتہ ماہ کے دوران ایران کی جیلوں میں 61 قیدیوں کو پھانسی دی گئی ، جن میں 4 خواتین اور 4 افغان شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

ہینگاو ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے شماریات اور دستاویزات کے مرکز میں رجسٹرڈ اعدادوشمار کی بنیاد پر جولائی 2023 کے دوران ایرانی جیلوں میں 61 قیدیوں کو پھانسی دی گئی جن میں سے 4 کو شیراز اور فولادشہر میں سرعام پھانسی دی گئی۔

 جولائی کے دوران محمد رمیز راشدی اور سعید نعیم ہاشمی قتالی نامی دو افغان سیاسی قیدیوں کو شیراز میں سرعام پھانسی دی گئی تھی جبکہ 2 مقدمات میں چار خواتین کو کرمان، رجایی شہر، کرج اور اصفہان جیلوں میں پھانسی دی گئی تھی ۔ پھانسی پانے والے قیدیوں میں سے 52 فیصد سے زیادہ کرد، بلوچ اور ترک قیدی ہیں

 ہیگاؤ شماریاتی مرکز میں رجسٹرڈ اعدادوشمار کی بنیاد پر، جولائی کے مہینے کے دوران 12 بلوچ قیدیوں اور 11 کرد قیدیوں کو پھانسی دی گئی، جو کہ کل سزائے موت کے 37.7 فیصد کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ، 9 ترک قیدیوں کو جولائی کے دوران پھانسی پانے والے تمام قیدیوں کے 14.7 فیصد کے برابر ہیں ۔

 دوسری جانب گزشتہ ماہ کے دوران افغان شہریت کے 4 قیدی سزائے موت پانے والے افراد کی کل تعداد کے 6.5 فیصد کے برابر ہے ۔

 واضح رہے کہ زیادہ تر قیدیوں کو منشیات سے متعلق جرائم میں پھانسی دی گئی ، گزشتہ ماہ کے دوران 3 سیاسی قیدی، 22 قتل کے الزام میں، 31 منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں ،اور 5 عصمت دری کے الزام میں قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔