یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں کوئٹہ سے خاران کے رہائشی...

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں کوئٹہ سے خاران کے رہائشی کم سن طالب علم ابرار شاہ لاپتہ

 کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے کے قریب کوئٹہ کواری روڈ پر موجود چلڈرن ہسپتال کے نزدیک اس کے کمرے سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر خاران کے رہائشی کم سن طالب علم سید ابرار شاہ ولد سید فقیر شاہ کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا۔

زرائع کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سید ابرار شاہ ایک کم سن طالب علم ہے۔ جس کی عمر 16 سال کے قریب ہے۔ ابرار شاہ ایف ایس سی کا طالبعلم ہے اور کوئٹہ میں پری میڈیکل کی تیاری کررہا تھا۔

تاہم گزشتہ رات پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر مذکورہ طالب علم کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کا تسلسل اب تک جاری ہے اور آئے روز شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ، جاری ہفتے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد لوگوں کے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ اسی طرح، بلوچستان کے ضلع خاران میں 1 آگست سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ اس سرچ آپریشن کے سلسلے میں خاران کے متعدد افراد جبراً لاپتہ ہوئے ہیں۔ جن میں طالبعلم کاشف ایجباڑی، صمد ساسولی، محمد عیسیٰ ڈومکی اور حفیظ لوراجہ کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز