سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںزاهدان ، مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق، دو زخمی

زاهدان ، مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق، دو زخمی

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جانبحق دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دشتیاری ش میں سڑک کے حادثے کے بعد تیل کے کاروبار سے منسلک ایک سوختبر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے لیے چابہار کے امام علی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اس بلوچ شہری کی شناخت عارف نوحانی ولد علی محمد بتائی گئی ہے جو کہ دشتیاری کاؤنٹی کے “پت” گاؤں کا رہائشی ہے ۔

دوسری جانب بروز بدھ کی شام کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں مہگس کے محور، پسکوہ اور سوران کی سرحد پر روکنے کے بع فورسز کی براہ راست فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ اس بلوچ شہری کی شناخت 42 سالہ مسلم جنگی زہی ولد دادرحیم ہے ۔

اس کے علاوہ جمعہ کو راسک میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ بچہ زخمی ہوا۔

 اس زخمی بچے کی شناخت 4 سالہ “عبدالمنان درستاراں ولد عبدالرحمن ساکن چیرگان راسک سے ہوئی۔

 کہا جاتا ہے کہ میڈیا میں خبروں کو شائع ہونے سے روکنے کے لیے ان فورسز نے بچے کے اہل خانہ کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی، خبر شائع کرنے سے منع کیا اور نوجوان عبدالمنان کو آئی آر جی سی فورسز کی نگرانی میں علاج کے لیے راسک اسپتال منتقل کیا، لیکن اس بچے کے پھیپھڑوں کے مسائل اور اس ہسپتال میں مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ اس کا علاج نہیں کر سکتے۔

درین اثنا جمعرات کو جواد روحی نامی شخص جیل کے اندر ان کی پر اسرار طور پر موت واقع ہوگئی جنہیں گزشتہ سال گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

 جواد کو ایرانی “ساری” عدالت کی پہلی شاخ میں قرآن کو جلانے اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے کے جرم میں تین بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تاہم جمعرات کے دن جیل کے اندر ان کی اچانک موت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز