شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںزاہدان: ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد...

زاہدان: ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جانبحق

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں اور شہریوں میں مختلف حادثات سے پانچ افراد جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ دشتیاری کے گاؤں جادوزہی کے موڑ کے قریب گرگروک کے علاقے میں ایندھن بردار ایک گاڑی تیز رفتار ڈرائیونگ کے نتیجے میں بے قابو ہوکر الٹنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی جس سے ایک بلوچ سوختبر جھلس کر جانبحق ہوگئے۔

تاہم رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس جانبحق شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، کہا جا رہا ہے کہ اس شخص کی گاڑی کا اس لائسنس پلیٹ ایرانشہر شہر کی ہے۔

 اسی روز جمعہ کی شام کو ایک گاڑی سے تصادم میں زخمی ہونے والا 18سالہ نوجوان جو کہ سراوان سے سوران محور تک 25کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، 48گھنٹے بعد، رازی سراوان کے رازی ہسپتال میں زخموں کی شدت کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔

 اس نوعمر بلوچ سوختبر کی شناخت “طلحہ اللہ دادزہی ولد ذاکر کے طور پر بتائی گئی ہے جو شستون (سروان) ضلع کے گاؤں پسکوہ کتوران کا رہائشی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ طلحہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کار کی ٹکر سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا اور دیر سے پہنچنے والی ایمبولینس کے ذریعے اسے رازی سراوان ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ آج دم توڑ گیا۔

دریں اثنا اسی جمعہ کی شام کو کلات ڈ

دزاپ روڈ کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں کے تصادم اور سڑک حادثہ کے نتیجے میں موٹرسائیکلوں پر سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کی تیاری کے وقت تک مزکورہ افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ بلوچستان میں تنگ سڑکیں اور ناکافی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہر سال بڑی تعداد میں شہری ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز