نیکشہر( ہمگام نیوز ) گزشتہ روز چند دن قبل دزاپ سے چابہار جانے والی بس میں سفر کے دوران مشکوک طور پر لاپتہ ہونے والے بلوچ شہری کی لاش مقامی لوگوں نے نکشہر پولیس اسٹیشن کے سامنے برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق یحیی ناروئی نامی بلوچ شہری کی لاش گزشتہ روز نیکشہر میں مقامی افراد نے پولیس اسٹیشن کے سامنے برآمد کر لی ہے ۔

 کہا جاتا ہے کہ زاہدان سے چابہار کے سفر کے دوران یحییٰ اور بس ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور اس نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اس بات سے آگاہ کیا تھا۔

 یہ پیغام بھیجنے کے بعد اس کا موبائل فون پہنچ سے باہر ہو گیا اور کئی دنوں تک کوئی خبر نہ ہونے اور گھر والوں کی تلاش کے بعد بالآخر اس کی لاش نیکشہر تھانے کے سامنے ملی جہاں اسے پیچھے سے کسی سخت چیز سے مارا گیا تھا۔ ہے ۔ تاہم اس واقعے کے بارے میں مزید رپورٹ آنا باقی ہے ۔