کوئٹہ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیرانی کی سرکاری ادویات کو جلانے اور وہاں ڈیوٹی ڈاکٹروں کو دھمکیوں اور غیر قانونی اور غیر منصفانہ تنخواہوں میں کٹوتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نے عوام اور ڈاکٹر دشمنی کی ہر حد پار کر دی ، ایک طرف تو محکمہ صحت میں ادویات کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے مریض اور ڈاکٹرز دونوں متاثر ہو رہے ہیں تو دوسری طرف ایم ایس شیرانی کی ہٹ دھرمی اور عوام دشمنی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا کہ وہ ڈاکٹروں بلاجواز تنگ کرکے ان کے استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور سرکاری ادویات غریب مریضوں کو مہیا کرنے کی بجائے ان کو جلادیتے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سیکرٹری صحت اور وزیر اعلی بلوچستان مطالبہ کرتے ہیں کہ اس عوام دشمن انسان کے اس غیر انسانی عمل کا سخت نوٹس لے کر قانونی کارروائی کی جائے اور اس عہدے سے برطرف کرکے کسی سلجھے ہوئے شخص کو ضلع کی صحت کے انتظامی امور سونپے جائیں ۔