شال ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے دارالحکومت شال کے نواحی علاقے اغبرگ میں بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے جعلی کارروائی میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل یا پہلے سے فورسز خفیہ اداروں کے ٹارچر سیلوں میں ھلاک افراد کو مقابلے کا نام دیکر قتل کرنے کی ذمہداری قبول کرلی ہے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی پہلے سے فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں 8 جبری لاپتہ افراد جن میں پنجگور کے رہائشی نابینا ذاکر ولد رحمت نامی شخص شامل تھے، کو جعلی مقابلے میں واشک اور شال میں ھلاک کرکے بعد ازاں مقابلے کا نام دیکر قتل کردیا تھا ۔