زاہدان( ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راسک محور میں سائیپا گاڑی اور دوسرے ایک اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والا بلوچ سوختبر چار دن بعد دشتیاری کے ایک ہسپتال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اس بلوچ فیولر کی شناخت 25 سالہ جابر بلوچکاری ولد قادرداد ساکن سرباز، کیشکور سیکشن کے گاؤں سگار بتائی گئی ہے ۔

دوسرے واقعہ میں گزشتہ شام زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوا۔ اس شہری کی شناخت زاہدان سے تعلق رکھنے والے کمبیز محمد آنی ولد عبدالعزیز ہے ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 اس کے علاوہ گزشتہ جمعہ کو نہبندان سے سیفد آبہ کے محور پر ایک ایندھن بردار گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر ایک بلوچ فیولر جانبحق ہوگیا اس جانبحق بلوچ سوختبر کی شناخت 50 سالہ “محمد ناروہی ولد محمد حنیف ہے جو کہ زاہدان( دزاپ ) کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو محمد کی گاڑی سڑک سے ہٹ گئی اور نہبندان سے سیفد آبہ جانے والی سڑک پر آگ لگنے سے محمد آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

گزشتہ جمعہ کو نہبندان میں ایک اور واقعے میں ایک بلوچ سوختبر کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے انکی تیل سے بھری گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئی جس 28 سالہ پرویز زاروزھی ولد خدا رحم نامی بلوچ سوختبر جھلس کر جانبحق ہوگئے تھے۔