دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںامریکہ، سعودی عرب، بھارت کے درمیان ممکنہ ریل، بندرگاہ معاہدے پر تبادلہ...

امریکہ، سعودی عرب، بھارت کے درمیان ممکنہ ریل، بندرگاہ معاہدے پر تبادلہ خیال: رپورٹ

دبئی ( ہمگام نیوز ) امریکہ، سعودی عرب، ہندوستان اور چند دیگر ممالک مبینہ طور پر ایک ممکنہ بنیادی ڈھانچے کے معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

امریکی ویب گاہ ایکسیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ معاہدہ خلیج اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارت کو دوبارہ ترتیب دے سکتا ہے، مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ریلوے کے ذریعے آپس میں اور بندرگاہ کے ذریعے ہندوستان سے جوڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات، جس میں متحدہ عرب امارات اور یورپ بھی شامل ہیں، اس ہفتے گروپ آف 20 کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر اعلان کے لیے کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن بھارت کے شہر نئی دہلی میں جی 20 کانفرنس کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔

یہ کثیر القومی بندرگاہ اور ریل منصوبے ایک نازک وقت پر آئیں گے جب

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ عالمی بنیادی ڈھانچے کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے جو بائیڈن امریکہ کو جی 20 میں ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک متبادل شراکت دار اور سرمایہ کار کے طور پر پیش کر رہے، خاص طور پر ہند-بحرالکاہل کے خطے میں۔

یہ اس وقت بھی سامنے آیا جب بائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں وسیع تر سفارتی معاہدے کی تلاش میں ہے۔ کثیر الملکی انفراسٹرکچر ڈیل پر ہونے والی بات چیت کی پہلی بار مئی میں ایکسیوس نے خبر دی تھی۔

سفارتی مضمرات سے ہٹ کر، حکام نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس معاہدے سے شپنگ کے اوقات، لاگت، ڈیزل کے استعمال میں کمی آئے گی اور تجارت تیز اور سستی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز