شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جانبحق

کوئٹہ: مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جانبحق

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں اور شہروں سے مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دشتگوران تنازعہ میں سناڑی مینگل قبائل کے مابین جھڑپ جاری، فائرنگ کے تبادلے میں سناڑی قبیلہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان نوراحمد ولد محمد نواز قوم سناڑی سکنہ دشتگوران جانبحق۔

اطلاعات کے مطابق دشتگوران میں کشیدگی بڑھ گئی، علاقے میں خوف و ہراس، لاش کو سوراب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہل علاقہ نے انتظامیہ اور علاقہ معتبرین و معززین سے اپیل کی ہیکہ دشگوران جاری تنازعہ کو روکنے کیلئے فوری عملی کردار ادا کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہو ۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز بھی علماء کرام کا وفد دونوں فریقین سے ملاقات کرکے انہیں جنگ بندی کی اپیل کی لیکن یہ کوشش بھی بے سود ثابت ہوا۔

خضدار کی یونین کونسل زیرینہ وہیر میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 4 کی حالت غیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کی یونین کونسل زیرینہ وہیر کے وارڈ شمالی بھگاڑی میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی حالات کی ناچاکی اورصحت کے مراکز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک دس سالہ بچہ اسداللہ جاں بحق جبکہ 4کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

سماجی رہنما ء حبیب اللہ خدرانی سابق نائب ناظم وہیر اور اوصاف آرگنائزیشن کے صدرضلعی نے انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سے فوری ہیلتھ ٹیم بھیجنے کی اپیل کی ہے بروقت ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچنے سے باقی متاثرہ بچوں کی زندگی بچائی جاسکتی ہے لہٰذا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سے فوری ٹیم بھیجنے کی اپیل۔

زہری میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ،تفصیلات کے مطابق مشک سرآپ کے علاقے (مسعودشادی) میں لہڑی قبیلے کے دو فریقین کے مابین زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص عزیز اللہ ولد شاہ مراد جاںبحق ہوئے لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش کر دی ہے۔

اس کے علاوہ گوادر سے لاش برآمد ،اوستہ محمدمی ںفائرنگ سے ایک شخص قتل۔

تفصیلات کے مطابق پہلا واقع اوستہ محمدمیں ہوا جس میں ڈگری کالج کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسرے واقعے میں گوادر کے علاقےمیرین ڈرائیو پدی زد کے مقام پر نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی نعش برآمد ہوئی۔

نامعلوم شخص سمندر کنارے پھسل کر میرین ڈرائیو کے پروٹیکشن وال کے پتھروں سے ٹکرا کر سمندر میں گیا۔

سر کو چوٹ آنے کے سبب موت واقع ہوئی ، نعش سے شناخت کے لیے کوئی شے برآمد نہ ہو سکی۔

گوادر پولیس نے نعش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ میں کیچی بیگ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کیچی بیگ کے ایریا شہید چوک اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےلانگو آباد کے رہائشی عطاء اللہ ولد ملک بیگ لانگو کو قتل کر دیا گیا ۔

زرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش مزید کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک اور واقعہ میں مند سورو میں کلہاڑی کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق مند سورو میں کلہاڑی کے وار سے مقامی شخص شکیل مراد نامی شخص کو قتل کردیا گیا،مقتول کا تعلق مند کے علاقہ ہوزئی مند سے ہے، جاں بحق شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز