یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے تین بلوچ...

زاہدان میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے تین بلوچ شہری شہید

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو قابض ایرانی فورسز نے زاہدان شہر کے خارجی راستے پر ایک پیجوٹ گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو بلوچ شہری شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق فورسز نے زاہدان شہر کے باہر نکلنے کے مقام پر محمد رسول اللہ کے گیس اسٹیشن کے قریب ایک پیوجوٹ کار پر فائرنگ کی اور کار میں سوار دو افراد آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

اس تصادم اور بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکاروں کی وجہ سے دو مسلح بلوچ مارے گئے اور ایک راہگیر جس کی شناخت سعید نہتانی ولد عبدالغنی ساکن زاہدان کے نام سے ہوئی، جو پیجوٹ پارس کار میں سفر کر رہا تھا، گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ قابض فورسز نے جان بوجھ کر براہ راست فائرنگ کی انہیں شہید کرنے کے بعد دونوں مسلح افراد کی لاشوں پر لاتیں برسائیں جس سے جائے وقوعہ پر موجود شہریوں کا شدید احتجاج شروع ہو گیا۔

اس تصادم میں فوجی دستوں کا ایک اہلکار بھی کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

 

خبر ملنے تک شہید ہونے والے افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز