زاہدان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جانبحق ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خاش محور میں ایندھن سے بھرا گاڑی حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بلوچ تیلکش جان کی بازی ہار گیا۔
اس بلوچ تیلکش کی شناخت 23 سالہ سعید شاہوزہی ساکن تفتان گوہرکوہ کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اس شہری کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
اس کے علاوہ ایران کے بارڈر فورسز نے ملیک کی سرحد پر ایک بلوچ بچے کا تعاقب کیا اور پھر اس کے سامان ضبط کرنے کے بعد ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بچہ ایک موچی کے ساتھ صرف ڈیڑھ لیٹر پٹرول کی چند بوتلیں لے کر جا رہا تھا، جسے وہ اسے فروخت کر نا چاہتا تھا۔
تیسرے واقع میں خاش میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس بلوچ شہری کی شناخت 26 سالہ “نبیجان صفرزئی ولد عبدالغفور ساکن زابل(نصر آباد) ہے مزید اطلاع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے نبی جان کی ٹویوٹا کار چوری کرنے کے بعد ان فائرنگ کی، پہلو اور ہاتھ میں گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔
دریں اثنا بروز جمعرات شام کو سراوان کے سرحدی علاقے گلگان میں ایندھن سے بھرا بلوچ تیلکش کی سائیکل پر قابض ایرانی مرصاد فورسز کی گاڑی سے ٹکر مار دی ۔ اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ اس تیلکش بلوچ کی شناخت “رامین” ہے تاہم ان کی ولدیت معلوم نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی مرصاد فورسز نے گلگان کی سرحدی سڑک پر ایک فوجی ٹویوٹا ہائیلکس گاڑی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے اس ایندھن بردار بلوچ پر چڑھ دوڑے۔
قابل ذکر ہے کہ فورسز اس بلوچ شہری کی بگڑتی ہوئی حالت کی پرواہ کیے بغیر وہاں سے چلے گئے ہیں اور یہ بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہیں دم توڑ دیئے۔