زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات مطابق آج بروز جمعہ قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے زاہدان کی بہشتی اسٹریٹ سے دو بلوچ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان(دزاپ ) میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے زاہدان کے بہشتی اسٹریٹ میں 20 سالہ نوید شاہ بخش ولد نور محمد اور 21 سالہ عرفان شاہنوازی راد ولد نادر کو تشدد کرکے گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے کے قریب سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکار جو دو سفید سمند گاڑیوں میں سوار تھے، نوید اور عرفان کو بہشتی اسٹریٹ سے زاہدان مسجد سے واپس اپنے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ آج قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز نے مکی مسجد اور مصلی زاہدان کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا تھا اور نماز جمعہ احتجاج کے بعد اپنے گھروں کو لوٹنے والے احتجاجی مظاہرہ میں شامل نوجوانوں کو گرفتار کرکے لے جا رہے ہیں ۔