تربت( ہمگام نیوز ) آپسر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیٹھ رشید کولوائی جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپسر کے علاقے کہدہ یوسف محلہ اسکول کے کونہ پر موٹر سائیکل سوار مسلح شخص نے فائرنگ کرکے سیٹھ رشید کولوائی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ سیٹھ رشید کولوائی بازار سے اپنے گھر کولوائی بازار جارہے تھے۔ سیٹھ رشید کا تعلق کولواہ کے علاقہ بلور سے بتایا جاتا ہے تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے آپسر میں رہائش پذیر تھے۔ سیٹھ رشید کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے تھا۔