بندرعباس(ہمگام نیوز ) رسانک نیوز کے مطابق بروز پیر کو ساحل بلوچستان میں قابض ایرانی بحری افواج نے پسابندر گوتر ساحل کے داخلی علاقے میں کئی بلوچ سوختبروں کو زدوکوب کرنے کے بعد ان کی دو موٹر بوٹس کو قبضے میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق پسابندر کے علاقے ساحل گوتر میں بحریہ نے دو فیولر کا تعاقب کیا اور انہیں روکنے کے بعد بلوچ فیولروں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی نیوی ان بلوچوں کی کشتیوں کو قبضے میں لے کر پسابندر بندرگاہ پر لے گئیں۔
مزید رپورٹ کے مطابق بندرگاہ کے بحری افواج روزانہ متعدد ایندھن بردار کشتیوں کا پیچھا کرتے ہیں اور ان سے رقم بٹورتے ہیں اور جن کے پاس پیسے نہیں ہوتے یا مطلوبہ رقم ادا کرنے کو تیار نہیں ہوتے ان کو تشدد کرکے ان کی کشتیاں ضبط کر لی جاتی ہیں۔