شال(ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے پنجگور میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ شب مورخہ 18 ستمبر کو ہمارے سرمچاروں نے پنجگور میں رخشان پُل پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔
حملے میں قابض فورسز کو جانی نقصان ہوا جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
حملے کے بعد قابض فورسز نے حسب فطرت حواس باختہ ہوکر آبادی کی جانب فائرنگ کیا۔
ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔