یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںماما قدیر کا نام ای سی ایل میں ڈالنا پرامن آوازوں پر...

ماما قدیر کا نام ای سی ایل میں ڈالنا پرامن آوازوں پر قدغن لگانا ہے، نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے میں اپنے میں کہا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے جس کی ہم بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

 دو مرتبہ عدالت کے حکم پر ماما قدیر بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا لیکن اب دوبارہ ماما قدیر کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ریاست کا یہ رویہ عدالت کے حکم کی توہین و ملکی قوانین کی خلاف ورزی اور پرامن آوازوں پر قدغن لگانے کے مترادف یے جسکی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز