چابہار/زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو زاہدان اور چابہار قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ـ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے صبح کے ایک بلوچ شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کی کھڑکیاں توڑ کر کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت ذبیح اللہ کوہکان ولد مجید کے نام سے بتائی گئی ہے ـ
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر گھر میں داخل ہوئیں اور صحن کی دیوار پر چڑھ کر شیشے اور کھڑکیوں توڑ کر ذبیح اللہ کی اہلیہ اور جوان بیٹی کے درمیان خوف و ہراس پھیلان کے بعد انہیں بغیر کسی وضاحت کے گرفتار کر لیا ـ
دریں اثنا منگل کی شام کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے چابہار سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
اس بلوچ شہری کی شناخت 27 سالہ انور صلاح زہی ولد موسی ہے ـ
واضح رہے کہ انور کو سیکیورٹی فورسز نے بغیر کسی وجہ کے اپنے گھر کے باہ گرفتار کرکے لے گئے رپورٹ لکھے جانے تک ان کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔