زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز بدھ کی شام کو زاہدان کے علاقے ہیرمند سٹریٹ میں قابض ایرانی بسیج فورسز نے جامع صدیقیہ مسجد کے سامنے بغیر پیشگی انتباہ کے فائرنگ کرکے بیٹے کو شہید کر دیا جبکہ باپ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی بسیج فورسز نے زاہدان کے علاقے ہیرمند اسٹریٹ میں براہ راست فائرنگ کرکے بیٹے کو شہید جبکہ اس کے والد کو زخمی کردیا   اس بلوچ بیٹے کی شناخت 17 سالہ محمد ڈار ناروہی ولد محمد رضا اور باپ کی شناخت 39 سالہ محمد رضا ناروہی کے نام سے ہوئی رپورٹ کے مطابق محمد رضا کی کمر میں تین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے 3 اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں خانم الانبیاء زاہدان ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ قابض ایرانی فورسز 30 ستمبر شہدائے دزاپ کے موقع پر ہر بلوچ کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ زاہدان کے خونی جمعہ میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیتے رہے ۔