پنجگور (ہمگام نیوز) 25 ستمبر کو پروم کے علاقے جیرک میں نام نہاد گولڈ سمت لائن سے پاکستانی فوج نے ایک نوجوان عدیل ولد مراد جان سکنہ پنجگور سند سر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ تیل کے کاروبار سے وابستہ تھے ، جس کو گاڑی سمیت پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فوج نے ستمبر دوہزار انیس کو حراست میں لے دو سالوں تک لاپتہ رکھنے کے بعد چھوڑ دیا تھا تاہم آج ایک بار پھر انہیں حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔