زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں یوم شہدائے زاہدان کے موقع پر زاہدان سمیت بلوچستان کے شہروں اور علاقوں میں بلوچ عوام نے بڑی تعداد سڑکوں پر نکل کر زاہدان کے 30 ستمبر 2022 کو شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرکے قابض ایران کے خلاف نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے چابہار، راسک ایرانشہر سمیت دیگر کئی علاقوں میں بلوچ عوام یوم شہدائے زاہدان منا کر بلوچ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایرانی ریاستی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹس کے مطابق آج بروز جمعہ کی صبح چاہبار شہر کے قریب نوبندیان جیسے بڑے دیہات میں قابض ایرانی آرمی دستوں کی موجودگی اور مسلسل گشت کے باوجود بلوچ عوام نے مظاہروں کی شکل ایران کے خلاف اپنے احتجاج کو جاری رکھا ۔

مزید رپورٹ کے راسک میں سیکورٹی کی شدید صورتحال کے باوجود لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا ۔ کہا جاتا ہے کہ فوجی دستوں نے ان لوگوں کو مسجد اور مدرسے کے سامنے بڑی تعداد میں منتشر کرنے کی کوشش کی ۔ مظاہرین مختلف محلوں میں چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر اپنے پرامن اجتماعات کو جاری رکھا ۔

اسکے ایرانشہر اور دیگر کئی علاقوں میں مسلسل آرمی اور دیگر ایرانی فورسز کی گشت کے باوجود بلوچ عوام نے اپنا مظاہرہ جاری کیا جبکہ ایرانی فورسز کی زاہدان میں بلوچ مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں بلوچ مظاہرین زخمی بھی ہوئے ۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صوبہ ہرمزگان سے درجنوں سیکورٹی فورسز اور فوجی گاڑیاں بلوچستان کے جنوبی علاقے چابہار، میناب، سریک وغیرہ میں بھیجی گئی ہیں۔