زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سادہ لباس ملبوس قابض ایرانی فورسز نے زاہدان کے علاقے شیرآباد میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے دو بھائیوں کو ایک گاڑی کے ساتھ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ تفصیلات کے زاہدان میں شہدائے زاہدان کی برسی کی مناسبت کے سلسلے احتجاجی مظاہروں میں حصے لینے کی پاداش میں قابض ایرانی فورسز نے 14 سالہ عیسیٰ دہمردہ اور 16 سالہ یحییٰ دہمردہ ولد شیر آغا کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مذکورہ بلوچ نوجوانوں زاہدان کے علاقے شیرآباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق یہ دونوں بھائی احتجاج کے بعد اپنے چچا کے گھر جارہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے بغیر کسی وضاحت کے انہیں گرفتار کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق ان نوجوانوں کے اہل خانہ علاقے کے تھانے جا چکے ہیں اور اپنے بچوں کی بازیابی کے حق میں رپورٹ بھی درج کر چکے لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا اور وہ ان کی حالت پر پریشان ہیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے گزشتہ رات 8 زاہدان کے مختلف علاقوں میں قابض سیکورٹی فورسز اور فوجی دستوں نے بلوچ شہریوں کو بغیر کسی الزام کے تحت تین اور بلوچ شہریوں گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید رپورٹ کے مطابق زاہدان سے تعلق رکھنے والے تین بلوچ شہریوں کی شناخت”ابراہیم عیسیٰ زہی”، “محمد عیسیٰ زہی” اور “عادل سرپرست شاہ” کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں زاہدان شہر میں قابض فوج اور سیکورٹی فورسز نے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔