اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زلزلے کی پیشگوئی سے متعلق ماہرین اور حکام کی وضاحت سامنے آگئی ہیں ۔ماہرین اور حکام نے کہا کہ فالٹ لائن زلزلے کا سبب بن سکتی ہے مگر ممکنہ وقت کی درست پیشگوئی ممکن نہیں سولر سسٹم جیومیٹری سروے کی کئی پیشگوئیاں غلط ثابت ہو چکی ہیں ۔
سیسمک ڈیپارٹمنٹ حکام نے کہا کہ چمن فالٹ لائن بیشک موجود ہے،وہاں دو ہزار تیرہ میں بھی زلزلہ آ چکا ہے،مگر یہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کہ آئندہ زلزلہ کب آئیگا ۔
موسمیاتی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،ٹیکٹونک پلیٹ میں تبدیلیوں اور ہلچل سے صرف اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ کس علاقے میں کب زلزلہ آئے گا ۔زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی تھی ۔