چابہار (ہمگام نیوز ) اطلاع ر کے مطابق بروز ہفتہ کو چابہار کی خمینی گلی سے دو بلوچ نوجوانوں کو قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چابہار سے گرفتار شدہ افراد کی شناخت صابر جدگال ولد اور جاسم ولد شیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ نوجوان خمینی اسٹریٹ پر پیدل جا رہے تھے تو اسی اثنا میں وردی پوش فورسز نے انہیں پکڑ کر اپنی گاڑی میں ڈال کر ان پر تشدد کرکے لے گئے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں زاہدان میں قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز نے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔