سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںچاغی: فوجی کانوائے پر دھماکہ،2 اہلکار ہلاک

چاغی: فوجی کانوائے پر دھماکہ،2 اہلکار ہلاک

چاغی (ہمگام نیوز) مرکزی بازار میں پاکستانی فوج کے گزرنے والے ایک کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 اہلکار موقع پر ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق کانوائے کو اس وقت نشانا بنایا گیا جب وہ شہر سے گزر رہا تھا۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک گاڈی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق فوجی گاڈی پر حملے کے بعد فوج کی بھاری نفری نے بازار کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہوا ہے تاہم ابھی کسی بھی قسم کی کوئی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔

حکام کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں اور زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کی زمےداری تاحال کسی تنظیم یا گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم بلوچستان میں اکثر و بیشتر بلوچ عسکریت پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو ایسی نوعیت کی کارراوائیوں کو قبول کرتی آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز