سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںچاغی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:...

چاغی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان “میجر گُہرام بلوچ” نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے چاغی میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے چاغی کے ڈرم بازار میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی اور اس میں سوار چھ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ چاغی جہاں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے بلوچ قوم کے فرزندوں کو جوہری تابکاریوں کے اثرات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وہاں کے وسائل کی لوٹ مار جاری رکھی ہوئی ہے، ہم چاغی سمیت پورے بلوچستان میں لوٹ کھسوٹ میں مصروف ملکوں اور کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی ضمانت پر اپنی جان و مال کو داؤ پر نہ لگائیں۔ بلوچ قوم حالت جنگ میں ہے اور بلوچستان میں بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز