چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںزاہدان سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج جمعہ کو ایران کے...

زاہدان سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج جمعہ کو ایران کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان سمیت مختلف علاقوں میں ایرانی مظالم کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر کو شروع ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ اس جمعہ کو بھی جاری رہا ۔ زاہدان مکی مسجد کے احاطے میں شروع ہونے والے بلوچ عوام کی جانب ایران کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے میں بلوچ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر مرگ بر خامنہ ای کا نعرے لگاتے ہوئے ایرانی مظالم کے سخت سیکورٹی کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے اور تیس ستمبر شہدائے زاہدان کے حق نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے عالمی انسانی حقوق کی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے غیر آئینی طور پر بے گناہ لوگوں کو تختہ دار پر لٹکا کر انہیں الزامات لگا کر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے ، عالمی ادارے اس ظلم کے خلاف فوری نوٹس لیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض ایرانی آرمی نے واش، جاسک اور زاہدان میں بلوچ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پر تشدد کرنے علاوہ ان پر لاٹھی کرکے ان آنسو گیس کے گولے پھینکے ۔

مزید رپورٹ کے مطابق واش اور جاسک میں مظاہرین سڑکوں پر ٹائر جلا کر تمام شاہراہوں کو بند کرکے ایران کے خلاف احتجاج کیا ۔

جبکہ یہ خبریں آ رہی ہیں کہ درجنوں مظاہرین قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز